منگل , 6 جون 2023

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔شاہ محمود قریشی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے وزارت داخلہ کو حکم دیا کہ شاہ محمود قریشی کس مقدمہ میں گرفتار ہیں، اس سے متعلق آگاہ کریں۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی کیخلاف دو مقدمات ہیں جبکہ ان کیخلاف 6 پرانے کیسز ہیں۔بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

9 مئی کے بعد پنجاب بھر میں 53 افراد نظر بند: رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش

لاہور:9 مئی کے بعد پنجاب بھر میں نظر بند افراد کی لسٹ لاہور ہائیکورٹ میں …