اتوار , 28 مئی 2023

رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے پر عمران خان آج وکلاء اور دیگر شخصیات سے اہم ملاقاتیں کرینگے

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان آج اپنی رہائش گاہ پر وکلاء اور دیگر شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان رہنماؤں کی پارٹی سے علیحدگی کے معاملے پر نئی حکمت عملی بنائیں گے اور پارٹی چھوڑنے والوں سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

اجلاس میں عمران خان پارٹی رہنماؤں، کارکنوں کے کیسز اور رہائی پر قانونی مشاورت کریں گے۔تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق موجودہ صورت حال میں پارٹی سے متعلق نئی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ جو عہدے خالی ہو رہے ہیں ان پر نئی تقرریاں کی جائیں، جس کا ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر ایوب باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

گلگت میں برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 25 زخمی

گلگت بلتستان:  گلگت بلتستان کے علاقے شونٹر ٹاپ میں برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد …