بدھ , 24 اپریل 2024

آڈیو لیکس کمیشن کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، 4 بڑی شخصیات طلب

اسلام آباد : آڈیو لیکس کمیشن نے آڈیوز سے جڑی چار بڑی شخصیات کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق آڈیو لیکس کمیشن کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور کمیشن کی جانب سے آڈیوز سے جڑی چار بڑی شخصیات کو 27 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیشن نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب، صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری، سینئر ایڈووکیٹ طارق رحیم اور مبینہ آڈیوز میں سینئر وکیل سے گفتگو کرنے والے صحافی کو طلب کرلیا ہے۔

اٹارنی جنرل آفس چاروں شخصیات کو جاری نوٹسز کی تعمیل کرائے گا جبکہ کمیشن کا آئندہ اجلاس 27 مئی کو ہوگا۔

خیال رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا ہے، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم کمیشن میں بلوچستان ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شامل ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …