بدھ , 7 جون 2023

ایران کا افغانستان کے موجودہ حکمران کو تسلیم کرنے سے انکار

تہران:ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم افغانستان کے موجودہ حکمران کو تسلیم نہیں کرتے اور ہم افغانستان میں ایک جامع حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیتے ہیں، کیونکہ طالبان افغانستان کا صرف ایک جزو ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم افغانستان کے موجودہ حکمران کو تسلیم نہیں کرتے اور ہم افغانستان میں ایک جامع حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیتے ہیں، کیونکہ طالبان افغانستان کا صرف ایک جزو ہے۔

ہرمند پر ایران کے دعوے کے معاملے کے حوالے سے ہماری افغان حکام سے بات چیت ہوئی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ 1351معاہدہ کے مطابق، اس سلسلے میں قانونی راستے پر غور کیا جانا چاہیئے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہمیں افغان خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم عائد پابندیوں پر بھی تحفظات ہیں اور اس طرز عمل کو پیغمبر اسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی تعلیمات کے برعکس سمجھتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس اور یوکرین کی بمباری میں ڈیم تباہ، سیلاب کا خدشہ

کیف:جنوبی یوکرین میں روس کے زیر قبضہ شہر خیرسوں میں جاری لڑائی میں ایک اہم …