جمعرات , 8 جون 2023

مملکت میں 40 فیصد مرد کاسمیٹک سرجری کراتے ہیں:ڈاکٹراحمد العیسی

لندن:جلدی امراض اور لیزر طریقہ علاج کے ماہر ڈاکٹراحمد العیسی کا کہنا ہے کہ مملکت میں کاسمیٹکس سرجری کرانے والوں میں مردوں کا تناسب 40 فیصد ہے۔اخبار24 کے مطابق ڈاکٹر العیسی نے الخبر میں ’کاسمیٹک سرجری، حقیقت وتصور‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج کل کاسمیٹک سرجری کے رجحان میں کافی اضافہ ہوا ہے اس کی وجہ اس میدان میں جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض کیسز ایسے ہیں جن کا علاج تاحال طب میں دریافت نہیں ہوا جن میں چہرے کے مسام، سیاہ حلقے، زیرجلد چربی کی تہہ کا جمع ہونا وغیرہ شامل ہیں۔

اس حوالے سے مارکیٹ میں فروخت ہونے والی بعض انواع کی کریمیں اور کاسمیٹکس کے مختلف آلات سائنسی تجرباتی مراحل سے نہیں گزرے۔ڈاکٹر عیسی نے سوشل میڈیا پر فروخت کی جانے والی بعض کاسمیٹک کی مصنوعات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان اشیا سے دور رہا جائے کیونکہ وہ لائسنس یافتہ نہیں ہوتی۔

یہ بھی دیکھیں

چاولوں کو دوبارہ گرم کرنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے:ماہرین

لندن:گرم گرم اور پھولے چاول کسے پسند نہیں لیکن بدقسمتی سے چاول ممکنہ طور پر …