ہفتہ , 3 جون 2023

جنرل چارلس کیو براؤن امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد

واشنگٹن:جنرل چارلس کیو براؤن امریکی فوج کےنئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد ہوگئے۔واشنگٹن سے موصولہ اطلاع کے مطابق نئے چیف کی نامزدگی کا اعلان امریکی صدر جو بائیڈن نے کیا۔

جنرل براؤن اس وقت امریکی ایئر فورس کے چیف آف اسٹاف ہیں، وہ امریکی تاریخ کے دوسرے سیاہ فام چیف ہوں گے۔یاد رہے کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار وزیر دفاع جنرل لائیڈ آسٹن اور چیف آف اسٹاف جنرل چارلس کیو براؤن سیاہ فام ہوں گے۔

اس سے پہلے جنرل کولن پاول چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف رہ چکے ہیں۔ موجودہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی ستمبر میں سبکدوش ہوں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

کشمیر کے معاملے پر مذاکرات کی ضرورت ہے: راہول گاندھی

واشنگٹن :بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر وسیع …