ہفتہ , 20 اپریل 2024

قطر یمنی شہریوں کیلئے 45 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گا

دوحہ:دوحہ میں تعینات یمن کے سفیر نے کہا ہے کہ قطر یمنی شہریوں کیلئے 45 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گا۔سفیر راجیح بادی نے کہا کہ قطر یمن میں چھوٹے کاروباری منصوبوں کی مالی معاونت کرے گا جس کے ذریعے ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر یمن کو انسانی اور ترقیاتی مدد فراہم کرتا ہے، قطر کئی ریلیف آپریشنز میں مالی تعاون کر رہا ہے جبکہ مستقل ترقیاتی منصوبوں میں بھی معاونت کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ دوحہ نے یمن میں نقل مکانی اور بحالی والے علاقوں میں 10 اسکول تعمیر کیے ہیں۔یمن اور قطر کی ایک مشترکہ کمیٹی تعلیم، صحت اور ملک کی دیگر ضرورتوں کا جائزہ لے گی۔نقل مکانی کرنے والے افراد کیلئے قطر کی طرف سے یمنی علاقوں میں رہائشی یونٹس بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …