منگل , 23 اپریل 2024

ایشیا کپ: امارات کرکٹ بورڈ بھی میدان میں آگیا

دبئی:امارات کرکٹ بورڈ نے اے سی سی کو ایشیا کپ یو اے ای میں کرانے کی پیشکش کردی۔امارات بورڈ حکام نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران امارات بورڈ نے جےشاہ کو ایشیا کپ کرانے کی پیشکش کی۔

ذرائع کے مطابق اماراتی بورڈ حکام نے مؤقف اپنایا کے بھارت کے لئےیو اے ای بہترین وینیو ہے، ابوظہبی،اور شارجہ ایشیا کپ کے لئے موزوں ہیں، پاکستان کو ہائبرڈ ماڈل پراے سی سی کے جواب کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیا کپ کے مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا اور نیوٹرل وینیو متحدہ عرب امارات یا سری لنکا ہو سکتا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ اس حوالے سے باضابطہ اعلان 27 مئی کے اجلاس کے بعد کرے گا۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …