ہفتہ , 20 اپریل 2024

آئی پی ایل: 5 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کرنیوالے آکاش مدھوال کے چرچے

ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرنے والے باؤلر آکاش مدھوال نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف شاندار باؤلنگ کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

آکاش مدھوال نے میچ میں 3.3 اوورز میں محض 5 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس کے بعد انہیں شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، آکاش کی غیر معمولی کارکردگی کی بدولت ممبئی انڈینز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 81 رنز سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

میچ میں آکاش مدھوال بھارتی کرکٹر جسپریت بمراہ کا آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کیلئے بنایا گیا بہترین باؤلنگ فگرز کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا، بمراہ نے 2022ء میں کلکتہ نائٹ رائڈرز کے خلاف 5 وکٹیں 10 رنز دے کر حاصل کی تھیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …