منگل , 6 جون 2023

ایران اور سلطنت عمان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

تہران:ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے عمان کے وزیر خارجہ بدر السید البوسعیدی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں باہمی تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس ٹیلیفونک گفتگو میں، سلطنت عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق کے دورۂ تہران کے حوالے سے طے شدہ پروگراموں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی بادشاہ کے دورۂ تہران اور دونوں سربراہان کی ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے عمان کے بادشاہ تہران کا دورہ کریں گے جو کہ خطے کی سیاسی صورتحال پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

شام میں انسانی صورتحال بین الاقوامی اقدامات کی متقاضی ہے:عراقی وزیر خارجہ

بغداد:عراقی وزیر خارجہ نے کہا: شام میں انسانی صورت حال بہت مشکل ہے اور اس …