اتوار , 28 مئی 2023

روس کا یوکرین کے تقریبا ڈیڑھ سو فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

ماسکو:روس اور یوکرین کے فوجیوں کے مابین گھمسان کی جنگ جاری ہے اور زمینی حقائق سے پتہ چلتا ہے کہ روس کی پوزیشن مغربی دنیا کی تمام تر حمایت و مدد کے باوجود مستحکم ہے۔

روس کے الیگزینڈر ساوچوک گروپ کے پریس سینٹر نے خبر دی ہے کہ روس کے جنگی طیاروں نے یوکرین کی مسلح افواج کے ایک اڈے اور ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کر دیا ہے۔ اس پریس سینٹر کے مطابق روس کے سوخو چونتیس جنگی طیاروں نے دونتسک میں کراسنولیمانسک کے علاقے میں یوکرین کی مسلح افواج کے ایک اڈے اور ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب روس کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کر کے یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے بارے میں بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دونتسک سیکٹر میں یوکرین کے تقریبا ڈیڑھ سو فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس نے یوکرین کے 20 ڈرون مار گرائے

ماسکو:روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ان ڈرون طیاروں کو گذشتہ روز خارکیف، …