بدھ , 24 اپریل 2024

پہلی سعودی خاتون خلا باز نے خلا سے مسجد الحرام کے مناظر شیئر کر دیے

ریاض :سعودی عرب کی پہلی عرب خاتون خلا باز ریانا برناوی نے خلا سے مسجد الحرام کے مناظر شیئر کر دیے۔گزشتہ دنوں امریکا سے تعلق رکھنے والی کمپنی Axiom Space کی جانب سے سعودی عرب کا مشن آئی ایس ایس کے لیے روانہ کیا گیا جو مجموعی طور پر 4 افراد پر مشتمل ہے۔

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ریانا برناوی کے ساتھ علی القرنی، پیگی وٹسن اور جان شوفنر اس مشن کا حصہ ہیں۔اس مشن کے ساتھ ریسرچر ریانا برناوی نے خلا کا سفر کرنے والی پہلی عرب خاتون ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے ، نجی خلائی مشن بین الاقوامی خلائی سٹیشن پرایک ہفتہ گزارے گا۔

گزشتہ روز مشن کے دوران سعودی خلاباز ریانا برناوی نے خلا سے مسجد الحرام کی ویڈیو ٹوئٹرپر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا سے نیچے زمین پر نظر آنے والے اندھیرے میں بظاہر مسجدالحرام قدرے روشن دکھائی دے رہی ہے۔

سعودی خلاباز ریانا برناوی نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ آج اپنا تجربہ مکمل کرنے کے بعد ہم مکہ مکرمہ کے اوپر سے گزرے جو کافی روشن ہے ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے سعودی عرب کی مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

 

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …