جمعہ , 19 اپریل 2024

پیزا خریدیں، کھائیں اور قیمت مرنے کے بعد ادا کریں، ریسٹورنٹ کی منفرد آفر

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے ایک پیزا ریسٹورنٹ نے اپنے کسٹمرز کو ایک شاندار آفر دی ہے جس کے تحت وہ بغیر پیسوں کے پیزا خرید سکتے ہیں جبکہ اس کی قیمت مرنے کے بعد ادا کرنی ہوگی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے ایک ہیل پیزا نامی فاسٹ فوڈ برانڈ نے ’آفٹر لائف پے‘ پروموشن شروع کی ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ آفر دیگر متعدد کاروباروں کی جانب سے دی جانے والی آفرز ’ابھی خریدیں، ادائیگی بعد میں‘ کی سکیموں سے متاثر ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ہیل پیزا کے سی ای او کا کہنا تھا کہ ہم بڑی تعداد میں لوگوں کو خوراک جیسی ضروری اشیاء خریدنے کیلئے مختلف سکیمیں استعمال کرتے دیکھ رہے ہیں تاہم ہماری آفر باقی تمام آفرز سے بالکل منفرد ہے۔اس مقصد کیلئے پیزا ریسٹورنٹ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے کل 1332 صارفین کو آفٹر لائف پے پروگرام کیلئے چنے گا، سلیکٹ کیے گئے کسٹمرز ریسٹورنٹ سے سے پیزا خرید سکیں گے جس کی ادائیگی ان کو مرنے کے بعد کرنی ہوگی۔

سکیم کیلئے منتخب افراد ایک معاہدے پر دستخط بھی کریں گے، یہ معاہدہ ایک وصیت ہوگی کہ ان کے پیزا کی قیمت مرنے کے بعد وصول کی جائے، اس سکیم کے تحت معاہدے پر قانونی طور پر عملدرآمد کیا جائے گا جبکہ پیزا لینے والوں پر کسی قسم کا ٹیکس یا سود لاگو نہیں ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …