بدھ , 24 اپریل 2024

ملک کوآگ لگانےوالےدہشتگردوں، تخریب کاروں سےبات نہیں ہوگی، نوازشریف

لندن : پاکستان مسلم ن کے قائد اورسابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ شہداءکی یادگاروں کوجلانےوالوں سےبات نہیں ہوگی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپرایک پیغام میں نوازشریف نے کہا کہ ملک کوآگ لگانےوالےدہشتگردوں،تخریب کاروں سےبات نہیں ہوگی،اور نہ ہی شہداءکی یادگاروں کوجلانےوالوں سےبات نہیں ہوگی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا کہ بات چیت صرف سیاستدانوں سے کی جاتی ہے، لیکن ملک کوآگ لگانےوالےدہشتگردوں،تخریب کاروں سےبات نہیں ہوگی۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے ورکرز نے ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے کیے تھے۔پی ٹی آئی کارکنوں نے جلائوگھیرائو کے دوران سول اورعسکری تنصیبات میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی، اور متعدد فتح کی علامات کا آگ لگا دی تھی۔

جس کے بعدملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنمائوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، اور سول تنصیبات پر حملہ کرنے والے پر انسداد دہشتگردی ایکٹ اورفوج تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدم درج کیے گئے۔اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس کےمتعد د بانی اور دیگر رہنما پارٹی کو چھوڑ چکے ہیں۔

گزشتہ روزتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےویڈیو پیغام میں فیصلہ سازوں کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھاپاکستان کے حالات مزید خراب ہونے کی صورت میں معاشرہ پھٹ جائے گا اور اسی لیے میں بات چیت کی بات کر رہا ہوں۔ ڈنڈوں اور ظلم سے مسائل حل نہیں ہوں گے، جو صرف قانون کی حکمرانی اور اداروں کو مضبوط کر کے ہی ممکن ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …