منگل , 23 اپریل 2024

میری نااہلی کے بعد شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سا بق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھےنااہل کیاتوشاہ محمودقریشی پارٹی چلائیں گے،مرادسعیدمستقبل کالیڈرہے،عارف علوی آئین کےمطابق کام کریں گے۔لاہورزمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا فوج سےکوئی لڑائی نہیں،یہ فوج میری ہے،الیکشن کےعلاوہ کوئی اورحل نہیں،جلد وقت تبدیل ہو نے والا ہے اور آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائزدوں گا۔

انہوں نے کہا کہ جوتحریک انصاف چھوڑ کر جا رہے ہیں کچھ مجبور اور کچھ بے نقاب ہوئے، پارٹی کے لیے نوجوان بہترین سرمایہ ہیں اورٹکٹ ان کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ صدرعارف علوی کے حوالے سے کہا کہ وہ آئین کےمطابق کام کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ انتخابات تحریک انصاف ہی جیتے گی، آج بھی ریفرنڈم کروا کر دیکھ لیں نتیجہ سامنے آجائے گا،میری گرفتاری، نااہلی اور قتل کرنے تک کی پلاننگ ہو چکی ہے، حلف دیتا ہوں تشدد اور توڑ پھوڑ کا کبھی نہیں کہا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی ڈبتی کشتی بچانے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سات رکنی مذاکراتی ٹیم بھی تشکیل دیدی ، ان میں سے شاہ محمود قریشی جیل میں ، باقی گرفتاری کےڈر سےروپوش ہیں ۔ عمران خان نے پی ٹی آئی چھوڑ جانے والوں کی جگہ پارٹی عہدوں پر نئی تعیناتیاں بھی کر دیں ۔

پی ٹی آئی کے نئے مذاکرات کاروں میں سے ایک جیل میں ، 4 زیرزمین اور 2 ضمانت پر ہیں ۔ شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں نظربند ہیں ۔ اسد قیصر چند روز پہلے ضمانت کیلئے اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوئے تھے، اس کے بعد نظر نہیں آئے ، پرویزخٹک بھی ضمانت پر ہیں ۔ مراد سعید ، حلیم عادل شیخ ،عون عباس بپی اورحماد اظہر نو مئی کے بعد سے منظرعام پر نہیں ۔ نو مئی سے پہلے شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور فواد چودھری پر مشتمل ٹیم حکومت سے مذاکرات کر چکی جو ناکام رہے ۔ تین رکنی ٹیم میں سے اسد عمر اور فواد چودھری پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …