پیر , 2 اکتوبر 2023

فوادچوہدری کا جہانگیرترین سے ٹیلی فونک رابطہ

لاہور : حال میں پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے فواد چودھری نے پی ٹی آئی کے منحرف رکن جہانگیر خان ترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ٹیلی فونک رابطے میں فوادچوہدری نےجہانگیرترین سےمستقبل کےسیاسی لائحہ عمل پرگفتگو کی۔

فوادچوہدری نےجہانگیرترین سے گفتگو کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپرایک پیغام میں کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ سیاست سے بریک لے رہا ہوں، فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئرنائب صدرفواد چودھری نے حال ہی میں پی ٹی آئی چھوڑنے کیاتھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپرایک پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان سے علیحدگی اختیار کرلی ہے، اورپارٹی پوزیشن سے بھی استعفیٰ دیتا ہوں، سیاست سے بریک لے رہاہوں۔

یہ بھی دیکھیں

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ؛ اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت کیلیے نوٹس جاری

اسلام آباد: بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کیس میں چیف جسٹس …