بدھ , 24 اپریل 2024

عمران اسماعیل بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ گئے

کراچی : سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کو الوداع کہہ دیا۔ کہتے ہیں کہ 9 مئی کے حملوں کی تحقیقات اور ملزمان کو سزا ملنی چاہئے۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت سے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بڑا ریلیف مل گیا، پولیس نے عدم شواہد کی بناء پر بے قصور قرار دے دیا، جس کے بعد انہیں سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا۔

پولیس نے عمران اسماعیل کو بے گناہ قرار دے دیا۔ عمران اسماعیل کے خلاف شواہد نہیں ملے تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔یاد رہے کہ جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمران اسماعیل کو گرفتار کیا گیا تھا، پولیس نے اے کلاس کے تحت مقدمہ ختم کرنے کی سفارش کردی، جس کے بعد انہیں سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا۔اس سے قبل 22 مئی کو کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عمران اسماعیل کے خلاف درج مقدمے میں پولیس نے سابق گورنر سندھ کو عدالت میں پیش کیا اور ان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، آج شام ان کی جانب سے بھی پریس کانفرنس کا امکان ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …