ہفتہ , 20 اپریل 2024

روس نے جنگ کے خاتمے کیلئے اپنی شرائط پیش کر دیں

ماسکو : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی ڈپٹی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنگ صرف اسی صورت میں ختم کی جا سکتی ہے جب یوکرین کی فوج عداوت کو ترک کرتے ہوئے مغربی ہتھیاروں کی ترسیل روک دے۔انہوں نے کہا کہ اگر یوکرین مستقل امن چاہتا ہے تو وہ اپنی نیوٹرل اور نان الائن پوزیشن پر واپس چلا جائے اور لوگوں کے حق خود ارادیت کے اظہار کے بعد نئی علاقائی حقیقتوں کو تسلیم کرے۔

روسی ڈپٹی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین نیٹو اور یورپی یونین کی رکنیت سے انکار کر دے تو اس جنگ کو روکا جا سکتا ہے جبکہ قیام امن کے لیے یوکرین کو وہاں آباد روسی بولنے والے لوگوں سمیت دیگر اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے روسی زبان کو بطور سرکاری زبان نافذ کرے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی شرائط کو مسترد کرتے ہوئے روسی فوج سے یوکرینی علاقے خالی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …