جمعرات , 18 اپریل 2024

ترک قوم اپنے فیصلے خود کرتی ہے مغرب نہیں، صدر طیب اردوان

استنبول: ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ کے عوام اپنے ملک کے لیے فیصلے خود کرتے ہیں مغرب نہیں۔حالیہ صدارتی انتخابات میں ترکیہ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے والے صدر طیب اردوان نے بیان میں کہا کہ کوئی سمجھوتہ کیے بغیر ترکیہ پر ترقی کے دروازے کھول دئیے۔ دوبارہ صدارت کی ذمہ داری ملنے کے بعد ہم سب مل کر اسے ترکیہ کی صدی بنائیں گے۔ یہ وقت متحد ہونے اور کام کرنے کا ہے۔

صدر اردوان نے مزید کہا کہ سلطنت عثمانیہ کو استنبول فتح کیے ہوئے 570 برس مکمل ہوگئے جو ہماری تاریخ کا فیصلہ کن موڑ تھا۔ حالیہ صدارتی الیکشن بھی ترکیہ کے لیے ایسا ہی ٹرننگ پوائنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری 6 فروری کے زلزلے میں تباہ ہونے والے شہروں کی آبادکاری ہے۔ ہم لوگوں کی زندگی کو بہتر بنائیں گے اور مہنگائی کم کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …