جمعہ , 19 اپریل 2024

چین نے امریکا کی وزرائے دفاع ملاقات کی درخواست مسترد کردی

واشنگٹن: چین نے وزرائے دفاع کی ملاقات کے لیے کی جانے والی امریکا کی درخواست مسترد کردی۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے امریکی اخبار کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے رواں ماہ کے آغاز پروزیردفاع لائیڈ آسٹن اور ان کے چینی ہم منصب لی سنگفو کے درمیان سنگاپور میں ہونے والے سیکورٹی فورم اجلاس کے موقع پر ملاقات کی درخواست کی تھی۔

بیان کے مطابق چین نے امریکا کو مطلع کردیا ہے کہ یہ ملاقات نہیں ہوسکے گی۔ ہم کھلے انداز میں مواصلاتی رابطوں پر یقین رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ مسابقت تصادم کی طرف نہ جائے۔

پچھلے ہفتے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا تھا کہ وزارت دفاع میں وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کے حوالے سے مشاورت ہو رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …