جمعہ , 19 اپریل 2024

بھارت: ریاست منی پور میں نسلی فسادات، فورسز سے لڑائی میں 40 باغی ہلاک

منی پور: بھارتی ریاست منی پور میں جاری نسلی فسادات کے دوران فورسز سے جھڑپ میں درجنوں باغی ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی شمالی مشرقی ریاست منی پورمیں گزشتہ ہفتوں سے دو گروپوں کے درمیان نسلی فسادات جاری ہیں جہاں باغیوں کی فورسز سے بھی جھڑپیں ہوئی جس میں متعدد باغیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی خبریں ہیں۔

منی پور کے وزیراعلیٰ بیرن سنگھ کا کہنا ہے کہ فورسز کے کریک ڈاؤن میں اب تک 40 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ گزشتہ دو روز کے دوران دو پولیس اہلکار بھی جان گنوا بیٹھے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگرد عام شہریوں کے خلاف ایم 16، اے کے 47 اور سنائپر گنز استعمال کررہے ہیں اورانہوں نے متعدد دیہاتوں کو بھی نذر آتش کردیا ہے جس کے بعد ہم نے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے جس میں فوج اور دیگر فورسز کی بھی مدد لی گئی ہے، ہمیں فورسز کی طرف سے 40 دہشتگردوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …