بدھ , 24 اپریل 2024

ملا محمد نصر اخوند افغانستان کے نئے وزیر خزانہ مقرر

کابل:طالبان حکومت نے وزیراعظم کے بعد وزیر خزانہ بھی تبدیل کردیا، ملا محمد ناصر اخند نئے وزیر خزانہ ہوں گے۔افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے ملا ناصر اخند کو وزیر خزانہ تعینات کردیا گیا ہے۔

افغانستان کی عبوری حکومت کی وزارت خزانہ کے ترجمان احمد ولی حقمل کے مطابق ناصر اخند اس سے قبل طالبان کیلئے اکنامک کمیشن کے نائب کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں

ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق ملا عبدالقادر ادریس کو نائب وزیر توانائی، پانی و بجلی اور نائب وزیر ریونیو و کسٹم کا قلمدان دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بینک آف افغانستان کے دوسرے معاون حاجی عبدالقادر احمد کو وزارت خزانہ کے مالیاتی امور کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ طالبان سپریم لیڈر مولوی ہبت اللہ نے رواں ماہ مئی میں ہی عبوری وزیراعظم ملا محمد خسن اخند کو بھی تبدیل کردیا تھا، ان کی جگہ مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نیا وزیراعظم مقرر کیا گیا تھا۔

منگل کو جاری اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے کے ایک تجزیے کے مطابق خدشہ ہے کہ اگر بین الاقوامی امداد میں 30 فیصد کمی ہوئی تو افغانستان کی معیشت مزید سکڑ جائے گی، افراط زر بڑھے گا۔

افغان طالبان نے 15 اگست 2021ء کو کابل پر اس وقت دوبارہ قبضہ کیا تھا جب امریکا اور اتحادی افواج یہاں سے نکل گئی تھیں۔ اس کے بعد وہ معاشی مسائل سے نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …