جمعرات , 28 ستمبر 2023
تازہ ترین

ایرانی اور ترک صدور کی ٹیلیفونک گفتگو، تمام شعبوں میں تعاون کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور

تہران:ایرانی صدر نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ کے نئے دور میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں موجود تعلقات پہلے سے زیادہ وسعت اختیار کریں گے۔

ایرانی صدر نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ کے نئے دور میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں موجود تعلقات پہلے سے زیادہ وسعت اختیار کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور ترک کے درمیان علاقائی تعاون خطے کے استحکام اور سلامتی کو مستحکم کرنے میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے؛ ہم خطے کے ممالک کے مفادات کے تحفظ کے مقصد سے دونوں ممالک کے علاقائی تعاون کو تیز کرنے کے خواہاں ہیں۔

اس ٹیلیفونک گفتگو میں ترک صدر نے نیز اپنے نئے دور میں تعاون کو فروغ دینے کی یقین دہائی کرائی اور کہا کہ نئے دور میں ترکی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان تعلقات کی توسیع کا عمل مختلف شعبوں میں مزید مضبوطی اور سنجیدگی کے ساتھ جاری رہے گا۔

یہ بھی دیکھیں

کسی بھی سیاسی جماعت اور لیڈر کو الیکشن سے پہلے نشانہ نہیں بنانا چاہیے، رانا ثناء اللہ

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے …