منگل , 3 اکتوبر 2023

پاکستان ویمن ون ڈے کپ: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بسمہ معروف پر جرمانہ عائد

کراچی: سابق کپتان بسمہ معروف پر پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان ویمن ون ڈے کپ میں ڈائنا مائٹس کی طرف سے کھیلتے ہوئے بلاسٹرز کے خلاف میچ میں امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر بلے باز بسمہ معروف پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئیں۔

پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پربسمہ معروف پر میچ فیس کا20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا، میچ امپائرز آل حیدر اور صباحت رشید کی رپورٹ پر میچ ریفری محمد انیس کا فیصلہ بسمہ معروف نے تسلیم کرلیا۔

واضح رہے کہ کھیل کے 40 ویں اوور میں صبا نذیر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیے جانے پر بسمہ معروف نے امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی

حیدرآباد دکن: آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم کی …