جمعرات , 28 ستمبر 2023
تازہ ترین

قطری وزیراعظم کی قندھار میں طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ آخوند زادہ سے ملاقات

کابل:قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے قندھار میں طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ آخوند زادہ سے ملاقات کی ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق قطر کے وزیراعظم اور طالبان کے سربراہ کی ملاقات کا مقصد عالمی برادری کے ساتھ طالبان کی کشیدگی کو حل کرنے کے بارے میں صلاح و مشورہ کرنا بتایا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس ملاقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغانستان کے حکمران ملک کی موجودہ مشکلات کی راہ حل تلاش کرنے کے لیے مذاکرات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

روئٹرز نیوز ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ قطر کے وزیراعظم نے طالبان کے سربراہ کے ساتھ ملاقات میں جو دوسرا مسئلہ اٹھایا ہے وہ افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم اور عورتوں کے کام اور ملازمت پر پابندی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

روئٹرز کے مطابق اگرچہ ملا ہیبت اللہ نے اپنے احکامات پر نظرثانی کرنے میں کوئی خاص دلچسپی ظاہر نہیں کی ہے لیکن قطر کے وزیراعظم سے ان کی ملاقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ افغانستان کو تنہائی سے نکالنے اور امداد حاصل کرنے کے لیے کوئی راہ حل تلاش کرنا چاہتے ہیں۔طالبان حکام نے ابھی تک اس رپورٹ کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

متنازع ٹویٹ کیس: اعظم سواتی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد: سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے متنازع ٹویٹ کیس میں رہنما تحریک انصاف …