ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران، متحدہ عرب امارات سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں تعلقات کو وسعت دیں گے: امیرعبداللہیان

تہران: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور متحدہ عرب امارات اپنے سرکاری اور نجی شعبوں کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے تہران میں متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر مملکت خلیفہ شاہین المرار کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعاون کی توسیع دونوں ممالک اور خطے کے مفاد میں ہے۔خلیفہ شاہین المرار نے اپنی طرف سے متحدہ عرب امارات کے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم پر زور دیا۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …