جمعہ , 19 اپریل 2024

شہباز شریف 3 جون کو ترکیہ کا دورہ کریں گے

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے نو منتخب صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر انقرہ کا دورہ اور ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم ترکیہ کے نو منتخب صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے، وہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد بھی پیش کریں گے۔وزیراعظم ترکیہ کے صدر کو اسلام آباد میں ہونیوالے ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …