بدھ , 24 اپریل 2024

مسلح افواج ملکی دفاع کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، ایرانی آرمی چیف

تہران:اسلامی جمہوریہ ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ مسلح افواج ملک کی آزادی اور سالمیت کے تحفظ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ نے مشہد مقدس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے درمیان مکمل ہماہنگی اور تعاون ہیں اور کمتریں وقت میں اپنا مشن مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ملک کی آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا فریضہ انجام دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں اور کسی بھی میدان میں کسی بھی وقت اپنے فرائض سرانجام دے سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دشمنوں کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی ہے اور یہاں تک کہ ہم اپنے دشمنوں سے ایک قدم آگے رہے ہیں۔ ہم آگے بڑھنے سے کبھی نہیں رکیں گے۔

آرمی کمانڈر نے مزید کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تمام مسلح افواج کے سربراہوں کو دی گئی ہدایات کے مطابق، ہم نے سخت پابندیوں کے باوجود طاقت اور جنگی تیاریوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے بڑی پیش رفت کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …