پیر , 2 اکتوبر 2023

حشد الشعبی کے عراق اور شام کی سرحد پر سخت حفاظتی اقدامات

بغداد: المعلومہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شام سے عراق میں داعش کے دہشتگردوں کی آمد کی اطلاعات کے بعد صوبۂ الانبار میں عراق اور شام کے درمیان سرحدی پٹی میں سخت حفاظتی اقدامات کئے ہیں۔

اس سیکورٹی ذریعے نے مزید بتایا کہ رضاکار فورس حشد الشعبی فورسز نے مغربی صحرائے الانبار کے کچھ حصوں میں پیشگی کارروائی میں متعدد ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا اور اس علاقے میں دہشت گردوں کی خفیہ سرنگوں کو تباہ کر دیا۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ حشد الشعبی فورسز نے شام کے ساتھ مشترکہ سرحدی پٹی کے صحرائی علاقوں کی طرف جانے والے اہم اور ثانوی راستوں کے قریب ایک مقررہ اور موبائل چیک پوائنٹس قائم کیے ہیں اور دہشت گرد عناصر کے منصوبوں سے نمٹنے کے لیے اپنی افواج کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

کرم میں داعش کے دہشتگردوں کی موجودگی کا انکشاف

(رپورٹ: سید عدیل زیدی) کرم کا شمار پاکستان کے ان قبائلی اضلاع میں ہوتا ہے …