ہفتہ , 20 اپریل 2024

جونئیر ہاکی ایشیاکپ کے فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

صلالہ: جونئیر ہاکی ایشیاکپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔عمان کے شہر صلالہ میں کھیلے گئے جونئیر ہاکی ایشیاکپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے پہلے کوارٹر میں ہی پاکستان کیخلاف سبقت حاصل کرلی اور اگلے کوارٹر میں اپنی برتری کو دوگنا کرلیا۔

ہاف ٹائم پر بھارت نے دو گول کی سبقت برقرار رکھی، تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے بشارت علی نے گول کرکے اسکور 1-2 کردیا۔

میچ کے آخری کوارٹر میں پاکستان نے گول برابر کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن کوئی بھی تدبیر کارگر ثابت نہ ہوسکی، پاکستان نے اس ایونٹ میں سلور میڈل جیتنے کے ساتھ جونئیر ورلڈکپ میں رسائی پانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …