پیر , 2 اکتوبر 2023

پرویزالہٰی کے ترجمان اقبال چودھری کو حراست میں لے لیا گیا

گوجرانوالہ : تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے ترجمان اقبال چودھری کو حراست میں لے لیا گیاہے ۔پولیس کے مطابق اقبال چودھری کو پرویز الہٰی کی پیشی سے قبل احاطہ عدالت سے حراست میں لیا گیا ہے ، اقبال چودھری کو پولیس وین میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو ترقیاتی سکیموں میں 2 ارب روپے مبینہ رشوت لینے کے الزام میں آج اینٹی کرپشن کورٹ گوجرانوالہ میں پیش کیا جائے گا۔

 

یہ بھی دیکھیں

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ؛ اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت کیلیے نوٹس جاری

اسلام آباد: بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کیس میں چیف جسٹس …