منگل , 3 اکتوبر 2023

افغانستان کی سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست

ہمبنٹوٹا :افغانستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔مہندا راجا پاکسے سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ میزبان سری لنکا مقررہ اوورز میں 268 رنز بنا کر آ ؤٹ ہوگئی، چارتھ اسالنکا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تاہم وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور 95 بالوں پر 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی اور فرید احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جواب میں افغانستان نے میزبان ٹیم کا 269 رنز کا ہدف 47 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

ابراہیم زادران 98 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے جبکہ رحمت شاہ نے 55 رنز کی اننگ کھیلی، سری لنکا کی جانب سے کاسن راجیتھا نے دو، لہیرو کمارا اور متھیشا پتھی رانا نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

یہ بھی دیکھیں

اتوار کے دن کونسے اہم کام ضرور کرنے چاہئیں؟

اسلام آباد:آج ہفتے کا آخری دن یعنی اتوار ہے اور تقریباً 90 فیصد لوگ اپنے …