بدھ , 24 اپریل 2024

امریکہ تائیوان کو دھوکا دے کر اپنے تجارتی مفادات کو فروغ دے رہا ہے، چین

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نیانگ نے کہا ہے کہ امریکہ تائیوان کو دھوکہ دے کر اپنے تجارتی مفادات کو فروغ دے رہا ہے۔چین نے امریکہ اور تائیوان کے تجارتی معاہدے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بارہا ہماری ون چائنا پالیسی کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نیانگ نے کہا کہ تجارتی معاہدے کے ساتھ امریکہ کی درپردہ صورتحال عیاں ہے کہ وہ کھوکھلا ہو چکا ہے، تائیوان کے عوام کو یہ جان لینا چاہیے کہ امریکہ ان کے مفادات کیلئے تجارت نہیں کر رہا۔خیال رہے کہ تائیوان اور امریکہ کے مابین تجارت کیلئے معاہدے رواں ہفتے طے پائیں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

غزہ میں جنگ بندی اسرائیل کی نابودی کے مترادف ہے، انتہاپسند صہیونی وزیر

یروشلم:بن گویر نے حماس کے ساتھ ہونے والی عارضی جنگ بندی کو اسرائیل کی تاریخی …