جمعہ , 19 اپریل 2024

تاریخ میں پہلی بار امریکی صدر کی سیکیورٹی پر صرف خواتین مامور

واشنگٹن:امریکا کے صدر جو بائیڈن آج ریاست کولوراڈو پہنچے، جہاں انہوں نے ایئرفورس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کی۔امریکا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ واشنگٹن سے کولوراڈو تک کے سفر میں امریکی صدر کی سیکیورٹی پر خواتین ایجنٹس مامور تھیں۔

امریکا کے صدر کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ’سیکرٹ سروس‘ کی ہے۔سیکرٹ سروس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان خواتین ایجنٹس کی تصاویر شیئر کیں جو صدر جو بائیڈن کو وائٹ ہاؤس سے بحفاظت کولوراڈو لے کر آئیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …