جمعرات , 28 ستمبر 2023
تازہ ترین

اسرائیلی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں روکنے کا فیصلہ

یروشلم:گذشتہ رات صہیونی قابض فوج نے اپاچی ہیلی کاپٹر کی پروازیں اگلے تا اطلاع ثانی روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔عبرانی اخبار معاریو نے رپورٹ کیا ہے کہ قابض فوج میں فضائیہ کے کمانڈر نے ایک ہیلی کاپٹر میں سنگین تکنیکی خرابی کی دریافت کے بعد اس قسم کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ پروازیں منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اخبار نے بتایا کہ اس بات کی تصدیق کی جا رہی ہے کہ باقی طیاروں میں بھی اسی طرح کی کوئی تکنیکی خرابی نہیں ہے۔اپاچی ایک امریکی حملہ آور ہیلی کاپٹر ہے جسے بوئنگ نے تیار کیا ہے۔ یہ امریکی فوج کا اہم حملہ آور ہیلی کاپٹر ہے۔

اپاچی کو ایک انتہائی مسلح حملہ آور ہیلی کاپٹر کے طور پر نمایاں کیا جاتا ہے، جس میں فوری رد عمل ہوتا ہے، جو قریب سے یا گہرائی سے حملہ کر سکتا ہے۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

کسی بھی سیاسی جماعت اور لیڈر کو الیکشن سے پہلے نشانہ نہیں بنانا چاہیے، رانا ثناء اللہ

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے …