ہفتہ , 20 اپریل 2024

سہواگ نے انضمام کو ایشیا کا سب سے بہترین مڈل آرڈر بیٹر قرار دیدیا

ممبئی: بھارت کے سابق مایہ ناز اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ نے پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کو اپنے دور میں ایشیا کا سب سے بہترین مڈل آرڈر بیٹر قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ انضی بھائی بہت اچھے ہیں، سب لوگ سچن ٹنڈولکر کی بات کرتے ہیں لیکن میں انضمام الحق کو ایشیا کا سب سے بڑا مڈل آرڈر کا بلے باز مانتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تو ٹنڈولکر کو بلے بازوں کی فہرست میں گنتے ہی نہیں کیونکہ وہ تو اس فہرست میں بہت اوپر ہیں، اب پاکستان، بھارت، سری لنکا اور دیگر ایشین ممالک میں مڈل آرڈر کے جتنے بھی بلے باز آتے ہیں ان میں انضمام الحق سے بہتر بلے باز کوئی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ انضمام الحق نے 120 ٹیسٹ اور 378 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے ٹیسٹ میں 49 اعشاریہ 60 کی اوسط سے 8830 اور ون ڈے میں 39 اعشاریہ 52 کی اوسط سے 11739 رنز سکور کئے۔

 

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …