جمعرات , 25 اپریل 2024

متحدہ عرب امارات کا مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے امداد کا اعلان

دبئی : متحدہ عرب امارات نے مشرقِ وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔اماراتی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات فلسطینیوں کے لیے 2 کروڑ ڈالرز امداد اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈورکس ایجنسی کو دے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو یہ مالی امداد اگلے 2 برس کے دوران دی جائےگی۔

اقوام متحدہ میں اس امداد کا اعلان متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ سفیر لانازکی نسیبیہ نےکیا ، اقوام متحدہ ریلیف اینڈورکس ایجنسی فلسطینیوں کو تعلیم، صحت، ریلیف، اور سماجی خدمات فراہم کرتی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینیوں کی مالی اعانت مکمل طور پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے تعاون سے ہوتی ہے، متحدہ عرب امارات گزشتہ 5 سال میں فسلطینیوں کی فلاح و بہبود کے لیے521 ملین ڈالرز کا عطیہ کر چکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …