ہفتہ , 20 اپریل 2024

تین فوجیوں کی ہلاکت پر صیہونی وزیر دفاع آگ بگولہ

یروشلم:تین اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت پر مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) میں صف ماتم بچھ گیا ہے اور اسرائیل کے وزیر جنگ نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔اسرائیل کے وزیر جنگ یواو گلانٹ نے مصر اور مقبوضہ سرزمین کی سرحد پر 3 اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ہلاکت پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے اسے درد ناک واقعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ خطرناک اور درد ناک طریقے سے انجام کو پہنچا۔

واضح رہے کہ مصر کی سرحد کے قریب نامعلوم افراد نے تین اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کر کے انہیں ہلاک کردیا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ مصر کی سرحد کے قریب ایک سرحدی علاقے میں فائرنگ سے 3 صیہونی فوجی موقع پر ہلاک ہوگئے۔

مصری ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمگلرروں کے ایک مسلح گروپ نے اسرائیلی سیکیورٹی کے گھیرے سے بچ نکلنے کے دوران فائرنگ کی جس کا جواب مصر کی فوج نے دیا اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ مصر کا فوجی جوان بھی جاں بحق ہوا۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …