منگل , 23 اپریل 2024

پی ڈی ایم کی حکومت معاشی بھنور میں پھنس گئی

کراچی: پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت مخمصے میں پھنس گئی، اپنی سکت سے بڑھ کر مشکل فیصلے کرنے کے باجودہ آئی ایم ایف پلان بحال کرنے کو تیار نہیں ہے، اگر اتحادی حکومت نے الیکشن بجٹ میں ریلیف نہ دیا تو رہا سہا سیاسی سرمایہ بھی ہاتھ سے جاتا رہے گا۔

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر حکومت کی خواہش ہوتی ہے کہ الیکشن میں جانے سے پہلے عوامی بجٹ پیش کیا جائے لیکن پی ڈی ایم حکومت ایسا کرنے سے قاصر دکھائی دیتی ہے، کیونکہ آئی ایم ایف کسی طور پر پلان بحال کرنے کو تیار نہیں ہے، اور آئی ایم ایف نے پیکیج بحال کرنے کیلیے کڑی شرائط رکھ دی ہیں۔

حکومت آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ کردہ 6 ارب ڈالر میں سے تاحال محض 2 ارب ڈالر کا ہی انتظام کرسکی ہے، ایک طرف حکومت کی سیاسی بقاء کا سوال ہے تو دوسری طرف ملکی بقاء بھی داؤ پر لگی ہوئی ہے، ایسے میں تمام سنجیدہ طبقات یہ چاہتے ہیں کہ جلد از جلد الیکشن کرا دیے جائیں تاکہ نئی آنے والی حکومت سخت معاشی فیصلے لے سکے۔

اتحادی حکومت پہلے ہی بہت زیادہ سخت فیصلے کرکے اپنا سیاسی اثر کھوتی جارہی ہے اور مزید ایسے فیصلے مکمل طور پر زمین بوس کردیں گے، ایسے میں نگران سیٹ اپ سے بھی زیادہ امیدیں وابستہ نہیں کی جاسکتیں، کیوں کہ نگران حکومت کے پاس الیکشن کرانے کا محدود مینڈیٹ ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ بہت سے سنجیدہ طبقات قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، تاکہ نئی حکومت کھل کر سخت معاشی فیصلے کرسکے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …