ہفتہ , 20 اپریل 2024

قیمت میں اضافے کیلیے سعودی عرب کا تیل پیداوار کم کرنے کا اعلان

ویانا: سعودی عرب نے قیمتوں میں اضافے کے لیے جولائی میں تیل کی پیداوار کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ویانا میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کے درمیان پیداوار کے حوالے سے معاہدے پر اتفاق رائے ہوگیا۔ اجلاس میں تیل کی پیداوار اور قیمتوں سے متعلق مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا تھا۔

سعودی عرب کے وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نے اوپیک اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب جولائی میں تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کی کمی کرے گا۔ کمی کا مقصد تیل کی قیمتوں کو بڑھانا ہے۔ ضرورت پڑی تو تیل کی پیداوار میں کمی میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔

سعودی عرب کے برعکس متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کو تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …