جمعہ , 19 اپریل 2024

روس پر حملے سے یوکرائن میں کشیدگی شدت اختیار کرے گی:امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف

واشنگٹن:امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ یوکرائن روس کے خلاف جوابی کاروائی کیلئے تیار ہے۔ امریکی فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے یوکرائن کے روس پر حملوں کو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا باعث قرار دیا ہے۔

امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے سربراہ جنرل مارک ملی نے ایک ٹیلیویژن کو انٹرویو میں کہا کہ روس کے سرحدی علاقوں پر حملہ اور اس کے اندر ڈرون حملوں سے یوکرائن میں تنازع مزید شدت اختیار کرے گا۔

امریکی فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے اس بات پر زور دیا کہ واشنگٹن یوکرائن کی صورتحال کا بہت ہی باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔

جنرل ملی نے انٹرویو کے دوران، اس سوال کے جواب میں کہ کیا ماسکو پر حالیہ ڈرون حملے اور بیلگوروڈ کے علاقے میں مسلسل گولہ باری سے کشیدگی مزید بڑھے گی؟ کہا کہ یہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

امریکی فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے یوکرائن کی طرف سے تجویز کردہ جوابی حملوں کے بارے میں کہا کہ یوکرائنی مسلح افواج جوابی کارروائی کیلئے پوری طرح تیار ہیں، لیکن ان جوابی کارروائیوں کے نتائج کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل، وائٹ ہاؤس کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرائنی فوج کی جانب سے موسم بہار میں جو جوابی حملے کئے جانے تھے، انہیں موسم گرما تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …