جمعرات , 25 اپریل 2024

فوج کی ضرورت کا ہر قسم کا اسلحہ بنا سکتے ہیں: ایرانی وزیر دفاع

تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع محمد رضا آشتیانی نے کہا ہے کہ وزارت دفاع مسلح افواج کی ضرورت کا ہر قسم کا اسلحہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ایرانی وزیر دفاع نے فارس نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے سرحدی فورس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے اورجدید ہتھیاروں کی تیاری کے بارے میں کہا کہ وزارت دفاع ہر وہ اسلحہ تیار کرنے پر قادر ہے کہ مسلح افواج جس کی ضرورت محسوس کرتی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ مسلح افواج سرحدی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری طویل سرحدیں ہیں اور ممکن ہے بعض اوقات ہمسایہ ممالک کے کچھ علاقوں میں ضروری امن و استحکام موجود نہ ہو اور وہ اپنے ملک میں سرگرم عناصر کا مقابلہ نہ کر سکیں۔

ایران کے وزیر دفاع محمد رضا آشتیانی نے مزید کہا کہ ایرانی کی سرحدی فورسز پوری قوت کے ساتھ اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ملکی ماہرین کی دن رات کی انتھک محنت اور کوشش سے مختلف اقسام کے جدید جنگی ہتھیار اور سازوسامان تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور ترقی کا یہ سفر بدستور جاری ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …