جمعرات , 25 اپریل 2024

پاکستان کا جذبہ خیرسگالی کے تحت 290 افغان باشندوں کو رہا کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت مزید 290 افغان باشندوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا، مختلف جیلوں میں قید افغان شہریوں کو آئندہ 2 ماہ میں رہا کر دیا جائے گا۔افغان قونصل جنرل سید عبدالجبار کا کہنا ہے کہ افغانستان کی درخواست پر پاکستان اب تک 2 ہزار 350 افغان شہریوں کو رہا کر چکا ہے، پاکستان نے چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے، پاکستان اب بھی معاشی مشکلات کے باوجود 14 لاکھ زیادہ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو سزا پوری ہونے پر ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اپریل میں بھی کراچی کی مختلف جیلوں سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو سزا پوری ہونے پر رہا کر دیا گیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …