پیر , 2 اکتوبر 2023

برطانوی وزیراعظم نے وزیر دفاع بین والس نیٹو کیلئے بہترین سیکرٹری جنرل قرار دے دیا۔

لندن: برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے اپنے وزیر دفاع بین والس کی تعریف کرتے ہوئے انہیں نیٹو کیلئے بہترین سیکرٹری جنرل قرار دے دیا۔رشی سوناک رواں ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن سے اپنی چوتھی ملاقات کریں گے جس میں وہ صدر بائیڈن کو بین والس کی بطور نیٹو سیکرٹری جنرل تقرری پر قائل کریں گے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا تھا کہ بین کو دنیا بھر میں ان کے ہم منصب بہت پسند کرتے ہیں، برطانیہ ہمیشہ نیٹو کا بڑا شراکت دار رہا ہے، ہم نیٹو آپریشنز کی سربراہی کرچکے ہیں اور ہمارا تاثر ایک دانشمند سربراہ کے جیسا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

مستونگ دھماکے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی

کوئٹہ: مستونگ بم دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا جس کے بعد شہداء کی …