جمعرات , 25 اپریل 2024

فلسطینی بچوں کا قتل صہیونی حکومت کے حامیوں کے ماتھے پر کلنگ کا ٹیکہ ہے، ایرانی وزارت خارجہ

تہران:صہیونی حکومت کے جرائم کی حمایت کرنے والے ممالک بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی میں شریک ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے گذشتہ روز قتل ہونے والا دو سالہ محمد ہیثم التمیمی 28 واں فلسطینی بچہ ہے جو رواں سال کے دوران صہیونی خونخوار فوجیوں کے ہاتھوں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔

ٹویٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ بین الاقوامی طور پر اسرائیل کی حمایت کرنے والے بھی صہیونی حکومت کے اس انسانی سوز جرم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ امریکی وزیرخارجہ کی جانب سے اسرائیل کے لئے تاریخی حمایت اور سالانہ 3۔3 ارب ڈالر کے علاوہ ایک ارب ڈالر کی خصوصی امداد کا اعلان فلسطین میں جاری مظالم میں امریکہ بھی صہیونی حکومت کے ساتھ شریک ہونے کا واضح ثبوت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …