جمعرات , 18 اپریل 2024

"فتاح“ کو کوئی بھی میزائل تباہ نہیں کر سکتا،کمانڈر انچیف ایرانی فضائیہ

تہران:سپاہ پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ "فتاح“ میزائل کو اڑان کے دوران، کوئی بھی میزائل تباہ نہیں کر سکتا۔سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر انچیف سردار امیر علی حاجی زادہ نے آج صبح ہائپر سونک میزائل ”فتاح“ کی تقریب نقاب کشائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس میزائل کی آج نقاب کشائی کی گئی وہ دنیا میں بے نظیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میزائل کے کامیاب تجربے سے اسلامی جمہوریہ ایران، ہائپر سونک ٹیکنالوجی کے حامل چار ممالک میں شامل ہوگیا۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر، سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی اور سپاہ کی فضائیہ کے کمانڈر انچیف امیر علی حاجی زادہ کی موجودگی میں "ہائپر سونک” میزائل فتاح کی نقاب کشائی کی تقریب آج منعقد ہوئی۔

سردار حاجی زادہ نے کہا کہ فتاح کو نشانہ بنانے والا کوئی پاور فل میزائل نہیں ہے لیکن اگر اس سے نشانہ بنانا چاہے تو تین میزائلوں سے نشانہ بنانا پڑے گا جبکہ فتاح کو نشانہ بنانے والے فی میزائلوں کی قیمت فتاح کے 20 برابر ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ فتاح میزائل کی رفتار مچ 13 ہے، جبکہ یہ میزائل 1400 کلومیٹر فاصلے تک مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …