ہفتہ , 30 ستمبر 2023

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ سے ملاقات

بغداد:پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور عراق کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراق کے تین روزہ سرکاری دورے کے موقع پر عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ حمام حمودی سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور عراق کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور عراق مذہب اور روایات کے بندھن میں بندھے بہترین دوست ممالک ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ڈرون حملے کا خوف، کویت کا سعودی سرحد سے فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ

ریاض:سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے میں مبینہ طور پر یمنی ڈرون حملے میں بحرینی …