منگل , 23 اپریل 2024

فتاح غاصب اسرائیل کو کتنی دیر میں نشانہ بنا سکتا ہے؟

تہران:غیر ملکی میڈیا پر تہران کی جانب سے "فتاح” ہائپر سونک میزائل کی نقاب کشائی کے فوراً بعد ہی تجزیہ و تحلیل شروع ہو گئی ہے۔ تہران کی جانب سے "فتاح” ہائپرسونک میزائل کی نقاب کشائی کے بعد، غیر ملکی میڈیا نے اس خبر کو کوریج دیتے ہوئے اس میزائل کی تفصیلات کے بارے میں وضاحتیں فراہم کیں ہیں۔

یاد رہے کہ فتاح میزائل غاصب اسرائیل کو 400 سیکنڈ میں نشانہ بنا سکتا ہے۔رائٹرز نے فتاح میزائل کی نقاب کشائی کی تقریب اور سپاہ پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ کے حکام کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے بارے میں خدشات نے 2018ء میں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تہران کے جوہری معاہدے "برجام“ سے دستبرداری کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔

یروشلم پوسٹ نے نیز فتاح میزائل کے کامیاب تجربے پر ردعمل کا اظہار کیا اور سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر انچیف سردار امیر علی حاجی زادہ کا ایک قول نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ”فتاح ہائپرسونک میزائل 400 سیکنڈ میں اسرائیل تک پہنچ سکتا ہے۔”

یو ایس نیوز نے ایران کی جانب سے نئے میزائل کی نقاب کشائی کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہائپر سونک میزائل آواز کی رفتار سے کم از کم پانچ گنا تیز اور خطرناک راستوں سے گزرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ ایک ایسی خصوصیت ہے جو ٹریک کو مشکل بناتی ہے۔

فتاح غاصب اسرائیل کو کتنی دیر میں نشانہ بنا سکتا ہے؟ صہیونیوں کے ہوش اڑ گئے؛ غیر ملکی میڈیا میں ہلچل

العربیہ نے اپنی سرخی میں، اس میزائل کو "ایران کے پہلے ہائپرسونک میزائل کی نقاب کشائی قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس خبر کی باضابطہ اشاعت اور تصدیق سے، تہران کی میزائل صلاحیتوں کے بارے میں مغرب کی پریشانیوں میں شدت پیدا ہو جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …