پیر , 2 اکتوبر 2023

افغانستان کے صوبہ بدخشان کے ڈپٹی گورنرکار بم دھماکے میں ہلاک

کابل:افغانستان کے صوبے بدخشان کے ڈپٹی گورنر نثار احمد احمدی ایک کار بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بدخشان میں طالبان حکومت کے انفارمیشن آفس کے سربراہ معزالدین احمدی نے بتایا ہے کہ آج صبح صوبہ بدخشان کے شہر فیض آباد کی عدالت کے سامنے ایک کار بم دھماکے میں اس صوبے کے ڈپٹی گورنر نثار احمد احمدی اور ان کے ڈرائیور مارے گئے ہیں ۔ اس دھماکے میں چھے دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

مستونگ دھماکے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی

کوئٹہ: مستونگ بم دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا جس کے بعد شہداء کی …