پیر , 2 اکتوبر 2023

ایرانی ہائپرسونک میزائل "فاتح” کی خصوصیات

تہران: ایرانی سپاہ پاسداران (IRGC) نے آج کی صبح ایرانی صدر کی موجودگی میں فاتح ہائپرسونک میزائل کی نقاب کشائی کی۔ایرانی سپاہ پاسداران نے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی اور سپاہ کی فضائیہ کے کمانڈر انچیف سردار حاجی زادہ کی موجودگی میں فاتح ہائپرسونک میزائل کی نقاب کشائی کی۔

یہ میزائل اپنے ٹھوس فیول پروپلشن سسٹم کی بدولت انتہائی تیز رفتاری تک پہنچنے کے قابل ہے اور زمین کی فضا کے اندر اور باہر دشمن کے ہر قسم کے فضائی دفاعی نظام پر قابو پانے کے لیے مختلف حربے بھی انجام دے سکتا ہے۔

فاتح میزائل کی رینج 1400 کلومیٹر ہے اور ہدف کو نشانہ بنانے سے پہلے اس کی رفتار 13 سے 15 تک ہے۔ہائپر سونک میزائل کم از کم پانچ گنا زیادہ رفتار سے پرواز کر سکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دو فرار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مضافاتی حدودپرمشتمل تھانہ نیلورکے موضع تمیر میں پولیس اورموٹرسائیکل پرسوارتین …